شہباز شریف

گرمیوں کے موسم میں بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے اور لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے جلد اور مناسب اقدامات کئے جائیں ،وزیراعظم

اسلام آباد (گلف آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گرمیوں کے موسم میں بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے اور لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے جلد اور مناسب اقدامات کئے جائیں ،گرمی کی آمد سے پہلے متعلقہ اداروں کے پاس ایک ٹھوس اور جامع پلان موجود ہو ،رمضان المبارک کے دوران خاص طور پر کم سے کم لوڈشیڈنگ کی جائے۔ منگل کو وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت موسم گرما میں بجلی کی ترسیل اور لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس یہاں منعقد ہوا۔اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گرمیوں کے موسم میں بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے اور اس حوالے سے لوڈ مینجمنٹ کے مناسب اقدامات کئے جائیں،انہوں نے تاکید کی کہ اس مجوزہ حکمت عملی کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے تا کہ گرمی کی آمد سے پہلے متعلقہ اداروں کے پاس ایک ٹھوس اور جامع پلان موجود ہو.

وزیراعظم نے کہا کہ گرمیوں کے مہینوں خصوصاً رمضان المبارک کے دوران کم سے کم لوڈشیڈنگ کی جائے۔وزیراعظم نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ بجلی کی پیدا وار کے حوالے سے انرجی مکس میں مقامی ایندھن اور متبادل وسائل کا حصہ مسلسل بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے مہنگے درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہو رہا ہے اور درآمدی بل میں بھی خاطر خواہ کمی آ رہی ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کو مکمل آپریشنل بنانے کے لئے فی الفور اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے پاور ڈویڑن , پیٹرولیم ڈویژن اور دوسرے متعلقہ اداروں کو بجلی کی پیداوار اور لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے ہم آہنگی اور روابط بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو بجلی کی پیدا وار اور لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی جس میں یہ بتایا گیا کہ عوام پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کا بوجھ کم سے کم ڈالنے کے لیے مؤثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ گرمیوں کے موسم میں بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے اور لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے جلد اور مناسب اقدامات کئے جائیں ۔ وزیراعظم نے کہاکہ گرمی کی آمد سے پہلے متعلقہ اداروں کے پاس ایک ٹھوس اور جامع پلان موجود ہو ،رمضان المبارک کے دوران خاص طور پر کم سے کم لوڈشیڈنگ کی جائے۔

وزیراعظم نے کہاکہ یہ ایک خوش آئند امر ہے کہ بجلی کی پیدا وار کے حوالے سے انرجی مکس میں مقامی ایندھن اور متبادل وسائل کا حصہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کو مکمل آپریشنل بنانے کے لئے فی الفور اقدامات کئے جائیں۔ اجلاس میں وزیراعظم کو بجلی کی پیداوار اور لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات اسحاق ڈار , وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر ،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب , وزیراعظم کے معاون خصوصی جہانزیب خان اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں