برسلز(گلف آن لائن)یورپی یونین نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈان کے ردعمل میںایران کے تعلیم اور ثقافت کے وزرا پر پابندیاں عاید کردی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی ایران کے خلاف پابندیوں کے پانچویں مرحلے کے تحت ان دونوں وزرا کے اثاثے منجمدکر لیے گئے ہیں اور انھیں یورپی ممالک کے ویزوں کے اجرا پر پابندی ہوگی۔
یورپی یونین نے نئے تعزیری اقدامات میں ایران کے 32افراد اور دو اداروں کو نشانہ بنایاہے اور ان میں ایرانی مظاہرین کے خلاف جبروتشدد کی کارروائیوں میں بالواسطہ یا بلاواسطہ ملوث قانون سازوں،عدلیہ کے حکام اورجیل حکام پرپابندیاں عاید کی ہیں۔