عمران خان

عمران خان کی بلوچستان کے صوبائی وزیر کی نجی جیل میں خاتون اور بچوں کے قتل کی شدید مذمت

لاہور (گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان کے صوبائی وزیر کی نجی جیل میں بلوچ خاتون اور بچیوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں عمران خان نے کہا کہ بلوچستان کے صوبائی وزیر عبدالرحمن کھیتران کی نجی جیل کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عبدالرحمن کھیتران کی جیل میں بلوچ خاتون اور بچوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ جنگل کے اس قانون کے خلاف فوری کارروائی ہونی چاہیے۔واضح رہے کہ عبدالرحمن کھیتران پر نجی جیل میں قید کرنے کا الزام لگانے والی خاتون کی دو بیٹوں سمیت لاشیں ملی تھیں۔دوسری جانب وزیر مواصلات بلوچستان عبدالرحمن کھتیران نے 3 افراد کے قتل اور نجی جیل کے الزامات مسترد کر دیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں