اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہاہے کہ حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کی رسائی کو سو فیصد یقینی بنانے کیلئے مربوط حکمت عملی بنائی جارہی ہے ،بچوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ وہ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایمونائزیشن کے سالانہ جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اجلاس میں حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں، گلگت اور آزاد کشمیر کے صوبائی کوآرڈینیٹرز نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں گاوی، گیٹس فاونڈیشن ، عالمی ادارہ صحت اور عالمی ادارہ برائے اطفال یونیسیف کے نمائندگان نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے بتایاکہ حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کی کارکردگی کو مزیز بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہیہیں ، پروگرام رسائی کو سو فی صد یقینی بنانے کیلئے مربوط حکمت عملی بنائی جارہی ھے۔ انہوں نے کہاکہ بچوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ،ریاست پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ اپنے شہریوں کو بہتر صحت کی سہولیات تک رسائی آسان بنائے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر حفاظتی ٹیکہ جات کی سو فی فیصد کوریج کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے ، پروگرام میں مزیز بہتری کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ حکومت صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے دن رات کام کررہی ہے۔