علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے دوسر ے مرحلے کے داخلے کل یکم مارچ سے شروع ہوں گے

اسلام آباد (گلف آن لائن):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار2023 کے دوسرے مرحلے کے داخلے ملک کے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایک ساتھ کل( یکم مارچ)سے شروع ہورہے ہیں۔ اس مرحلے میں پیش کئے جانے والے پروگراموں میں ایسوسی ایٹ ڈگری(بی اے/بی کام، بی بی اے)، بی ایس(او ڈی ایل)، بی ایڈ اور پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز کے علاوہ سرٹیفکیٹ کورسز شامل ہوں گے۔پیش کئے جانے والے تمام تعلیمی پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر یکم مارچ سے دستیاب ہوں گے۔

وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی خصوصی ہدایت پر طلبہ کی سہولت کے لئے تمام ریجنل کیمسپز میں سٹوڈنٹ فیسیلیٹیشن سینٹرز قائم کردئیے گئے ہیں جہاں پر طلبہ کو داخلوں کے بارے میں معلومات، راہنمائی اور معاونت فراہم کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں