توانائی بحران

نیپرا نے کراچی الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(گلف آن لائن)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے کراچی الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی۔نیپرا کے اعلامیے کے مطابق الیکٹرک کیجنوری کے فیول چارجز کیلئے مالی سال 23-2022 کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت سماعت ہوئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ کے الیکٹرک نے 7 روپے 36 پیسے فی یونٹ کمی اور2 روپے 70 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کرائی تھی۔نیپرا ڈیٹاکی جانچ پڑتال کے مطابق جنوری کے ایف سی ایکی مد میں اضافہ ایک روپے 71پیسے یونٹ بنتا ہے جس کا اطلاق صرف مارچ کے بلوں میں ہوگا۔نیپرا اعلامیے میں کہا گیا کہ لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کے علاوہ کے الیکٹرک کے تمام صارفین پر ایف سی اے کا اطلاق ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں