ڈاکٹر شاہد صد یق

عمران خان کو گرفتاری کرنیکی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی’ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور (گلف آن لائن)تحریک انصا ف کے رہنما امیدوار حلقہ پی پی 160 ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہاکہعمران خان کو گرفتاری کرنیکی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، پی ٹی آئی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے سیاسی مخالفین اس عوامی مقبولیت پر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،پارٹی کی مضبوطی کیلئے کارکن پوری استقامت سے عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہو ں نے پی پی 160میں ڈور ٹو ڈور اپنی انتخابی مہم کے دوران شہریو ں سے گفتگوکر تے ہوئے کیا ۔

انہو ں نے کہاکہ امپور ٹڈ حکومت جو مر ضی کرے پارٹی کے کارکن کسی صور ت عمران خان کو گر فتار نہیں ہو نے دیں گے عمران خان جیل جانے سے نہیں ڈر تے مگر انہیں پی ڈی ایم حکومت نے جس طرح گر فتار کرکے قتل کرنے کا منصو بہ بنایا ہوا ہے اس وجہ سے کارکن عمران خان کو گر فتار نہیں ہو نے دے رہے ۔ ضمنی انتخابات میں تاریخی شکست دیکھ کر پی ڈی ایم ٹو لے کو دن کو تارے نظر آ رہے ہیں،پی پی 160کی عوام کا جو ش و خرو ش وا ضح کررہا ہے کہ شکست پی ڈی ایم جماعتو ں کا مقدر بن چکی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں