گاڑیوں

عمران خان کے قافلے میں شامل 3 گاڑیوں کو کلرکہار کے قریب حادثہ،3 افراد زخمی

کلر کلہار(گلف آن لائن )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کے قافلے میں شامل 3 گاڑیوں کو کلرکہار کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔ اسلام آباد جاتے ہوئے کلرکہار کے قریب حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں، متاثرہ گاڑیوں میں پی ٹی آئی حافظ آباد کے کارکن سوار تھے۔

موٹروے پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے کیلئے ریسکیوکا عمل شروع کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں پیش ہونے کے لیے سابق وزیراعظم و تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا قافلہ اسلام آباد کیلئے رواں دواں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں