آئمہ بیگ

آئمہ بیگ اپنے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے والے ڈجیٹل میڈیا پبلی کیشن پر برہم

کراچی (گلف آن لائن)پاکستان کی معروف نوجوان گلوکارہ آئمہ بیگ اپنے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے والے ایک معروف ڈجیٹل میڈیا پبلی کیشن پر برہم ہوگئیں۔ڈیجیٹل میڈیا ہاوس ‘ایف ایچ ایم پاکستان’ کی جانب سے گلوکارہ آئمہ بیگ کی پرانی ویڈیو کا بیان فیس بک اور انسٹاگرام پر پوسٹ کیا گیا۔ڈیجیٹل میڈیا کی جانب سے کیپشن لکھا گیا کہ ‘ آئمہ بیگ کی ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے بھائی پر کْرش (crush) ہے جو ان سے 7 سال بڑا ہے۔یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد آئمہ بیگ نے شدید غم اور غصے کا اظہار کیا۔

انہوں نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘عام طور پر میں اپنے بیان کی وضاحت نہیں کرتی، لیکن اس پوسٹ پر میری مرکوز ہوئی جب میری ٹیم نے مجھے یہ پوسٹ بھیجی۔انہوں نے لکھا کہ ‘یہ کس طرح کی ییلو جرنلزم کی جارہی ہے جو انتہائی ناگوار ہے، مجھے نہیں معلوم کہ یہ کس طرح کا شرمناک ایجنڈا پھیلا رہے ہیں لیکن کم از کم مجھے اس سے دور رکھیں، ویوز کے لیے کچھ بھی کرلیں گے آپ لوگ؟ محنت کریں اور مجھے اکیلا چھوڑ دیں، شرم آنی چاہیے!

‘گلوکارہ نے ایک اور اسٹوری میں لکھا کہ ‘ڈیجیٹل میڈیا کی جانب سے اس بات کی تردید کی جارہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ میں نے واقعی بولا ہے کہ ‘مجھے اپنے بھائی پر کَرش (crush) تھا’، یہ انتہائی مضحکہ خیز ہے، میں اس ڈیجیٹل پیچ کو پسند کرتی تھی اور سمجھتی تھی کہ یہاں سمجھدار لوگ کام کرتے ہیں لیکن میرے بیان کو توڑ مروڑ پر پیش کرکے مجھے حیرت ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں