شہباز شریف

عمران نیازی کی حرکتوں سے ان کا فاشسٹ ہونا ظاہر ہوگیا، وزیراعظم

اسلام آباد(گلف آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی گزشتہ چند روز کی حرکتوں سے ان کا فاشسٹ ہونا عیاں ہوگیا۔ٹوئٹر پر بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ لوگوں کو انسانی ڈھال بنانے سے لیکر پولیس پر پیٹرول بم حملوں اور عدلیہ کو دھمکانے کے لیے جتھوں کی قیادت تک عمران نیازی کا فاشسٹ اورعسکریت پسند ہونا ظاہر ہوگیا۔وزیراعظم نے کہا کہ عمران نیاز واضح طور پر بھارتی انتہا پسند جماعت ا?ر ایس ایس کی پیروی کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں