بلاول بھٹو زرداری

آواران اور ژوب سمیت مختلف علاقوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع کی اطلاعات باعث صدمہ ہے،وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری

کوئٹہ( گلف آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری نے بلوچستان میں بارش و سیلاب کے نتیجے میں ہو نے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ آواران اور ژوب سمیت مختلف علاقوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع کی اطلاعات باعث صدمہ ہے،حادثات میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں، متاثرہ خاندانوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

اپنے بیان میںانہوں نے کہاکہ متعلقہ حکام بارش و سیلاب کے دوران حادثات کی روک تھام کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے پارٹی عہدیداران و کارکنان کی ہدایت کی کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں