انٹرنیشنل کریمنل کورٹ

انٹرنیشنل کریمنل کورٹ نے روسی صدر پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے

دی ہیگ(گلف آن لائن)انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی)نے یوکرین میں مبینہ جنگی جرائم پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ہیگ میں قائم عدالت نے بیان دیا کہ یوکرین کے مقبوضہ علاقوں سے روس میں بچوں کی غیر قانونی منتقلی اور ملک بدری کی وجہ سے پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔عدالت کا کہنا تھا کہ اس بات پر یقین کیلئے ٹھوس وجوہات ہیں کہ پیوٹن ان جرائم کے ذمہ دار ہیں۔بین الاقوامی عدالت نے روسی صدر کے دفتر میں تعینات بچوں کے حقوق کی کمشنر ماریا لووا بیلووا کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا کا کہنا تھا کہ قانونی طور پر انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے فیصلوں کا ہمارے ملک کیلئے کوئی مطلب نہیں۔انہوں نے کہا کہ روس انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے آئین کو سلیم نہیں کرتا لہذا وہ اس عدالت کے کسی فیصلے کو ماننے کا پابند نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں