ڈونلڈ بلوم

پاکستان سے تجارت بڑھانے کی گنجائش موجود ہے،ڈونلڈ بلوم

اسلام آباد (گلف آن لائن)امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستان سے تجارت بڑھانے کی گنجائش موجود ہے۔امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کی جانب سے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں 2 روزہ یو ایس پاکستان انوویشن ایکسپو کا مقصد حکومتِ امریکا کی معاونت سے فعال ہونے والے نئے پاکستانی کاروباری سلسلوں (سٹارٹ اپس) کی کامیابیوں کی کہانیوں کو اجاگر اور ان کیلئے مزید سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

تقریب سے افتتاحی خطاب میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ جامع اقتصادی ترقی کو فروغ دینا اور امریکہ اور پاکستان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا امریکی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔ڈونلڈ بلوم نے کہاکہ امریکہ پہلے ہی پاکستانی مصنوعات کیلئے سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے جبکہ ہم سال بہ سال پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھ رہے ہیں تاہم اب بھی دوطرفہ تجارت کو وسعت دینے کی گنجائش موجود ہے۔امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان بے پناہ صلاحیتوں سے مالامال ملک ہے تاہم کامیابی کی اگلی منزل تک رسائی کیلئے اختراع پسندی اور ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں