پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام کتابوں کا تعارفی پروگرام

لاہور( گلف آن لائن)پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام خواجہ محمد ذکریا کی تصنیف ‘کلیاتِ اکبر الہٰ آبادی’ اور منان احمد آصف کی ‘The Loss of Hindustan The Invention of India’ پر تعارفی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی،

انسٹیٹیوٹ آف اردو لینگوئج اینڈ لٹریچرکے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ساجد صدیق نظامی، شعبہ تاریخ کے پروفیسر ڈاکٹر فراز انجم، فیکلٹی ممبران اور طلباء نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ ڈاکٹر ساجد صدیق نظامی نے اردوتصنیف ،جو اکبر الہ آبادی کی شاعری کا مجموعہ ہے ،پر روشنی ڈالتے ہوئے معروف شاعر کا سوانحی خاکہ، ان کے اسلوب اور شاعری کے موضوعات بیان کئے۔ ڈاکٹر فراز نے منان احمد آصف کی کتاب کا خلاصہ پیش کرتے ہوئے برصغیر میں اور نوآبادیاتی دور کے بعد کے نظریات کی تبدیلی کی وضاحت ۔ ڈاکٹر ہارون عثمانی نے مقررین اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں