شاہ محمود قریشی

توڑ پھوڑ کیس،شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں یکم اپریل تک توسیع

لاہور (گلف آن لائن) سیشن کورٹ لاہور نے وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں یکم اپریل تک توسیع کر دی۔سیشن کورٹ لاہور میں توڑ پھوڑ، انتشار انگیز تقاریر کے مقدمہ میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔شاہ محمود قریشی نے عدالت میں حاضری مکمل کرائی۔

وکیل شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 102مقدمات ہو چکے، روز ضمانت کرا رہے ہیں، عدالت 2ہفتے تک تاریخ دے۔عدالت نے شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں یکم اپریل تک توسیع کر دی۔یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں