یو ای ٹی لاہور

انجینئرنگ یونیورسٹی ،انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان،لڑکے بازی لے گئے

لاہور (گلف آن لائن)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے زیرِ اہتمام صوبہ پنجاب کے انجینئرنگ اداروں اور یو ای ٹی سے الحاق شدہ کالجز میں داخلہ برائے بی ایس سی انجینئرنگ اور بی ایس سی انجینئرنگ ٹیکنالوجی کیلئے مشترکہ انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

امیدواریونیورسٹی کی ویب سائٹ سے اپنے رول نمبر اور شناختی کارڈ نمبر کی بنیاد پر اپنے نتیجے کے باریمیں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔انٹری ٹیسٹ کل 400 نمبروں پرمشتمل تھا جس کے تحت ملک حنظلہ سجاد 384 نمبر حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہے،جبکہ محمد ابرہیم قریشی 375نمبروں سے دوسرے اور محمد ابوبکر صدیق فاروقی 359 نمبروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں