مریم، رانا ثنا

زمان پارک آپریشن،مریم، رانا ثنا کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ملتوی

لاہور (گلف آن لائن) عدالت نے پولیس کی جانب سے زمان پارک آپریشن کرنے کا معاملے پر مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سمیت دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت 31 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔ایڈیشل اینڈ سیشن جج حسنین رضا نے پولیس کی جانب سے زمان پارک آپریشن کرنے کے معالے پر پی ٹی آئی کی مریم نواز، رانا ثنا اللہ سمیت دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 31 مارچ تک ملتوی کر دی۔عدالت نے رانا ثنا اللہ، مریم نواز، آئی پنجاب سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر رکھا ہے۔پی ٹی آئی نے درخواست زمان پارک کے کیئرٹیکر اویس نے لاہور بار کے صدر رانا انتظار کی وساطت سے دائر کی۔درخواست میں مقف اختیار کیا گیا کہ آئی جی پنجاب نے زمان پارک آپریشن مریم نواز اور رانا ثنااللہ کے حکم پر کیا، زمان پارک آپریشن کر کے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، پولیس کو واقعے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ سیشن کورٹ مریم نواز، رانا ثنا اللہ سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں