ڈالر

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا

کراچی (گلف آن لائن ) انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو 37پیسے کے اضافے سے ڈالرکی قدر283.92روپے ہو گئی جبکہ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر50پیسے مہنگا ہو ا جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 283.70روپے سے بڑھ کر284.20روپے ہو گئی اسی طرح اوپن مارکیٹ میں50پیسے کے اضافے سے ڈالرکی قیمت فروخت286روپے سے بڑھ کر286.50روپے پر جا پہنچی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت فروخت 308روپے سے بڑھ کر309روپے ہو گئی اسی طرح2روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 350روپے سے بڑھ کر352روپے پر جا پہنچی

اپنا تبصرہ بھیجیں