امریکی وزیردفاع

بائیڈن انتظامیہ کو شام میں حملے سے متعلق کانگریس کوبروقت بتاناچاہیے تھا،امریکی وزیردفاع

واشنگٹن (گلف آن لائن )امریکی وزیردفاع نے اعتراف کیاہے کہ بائیڈن انتظامیہ کو گذشتہ ہفتے شام میں امریکی افواج پر مہلک ڈرون حملے کے بارے میں قانون سازوں کو بروقت مطلع کردینا چاہیے تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے کیپٹول ہل میں سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کی سماعت کے دوران میں کہاکہ ہمیں آپ (ارکان کانگریس)کو بروقت مطلع کر دینا چاہیے تھا۔

محکمہ دفاع پینٹاگون کے سربراہ آسٹن نے اس خیال کو مستردکردیا کہ گذشتہ ہفتے ہونے والے حملے کے بارے میں قانون سازوں کو مطلع کیے جانے اور اے یو ایم ایف میں ترامیم پرارکان کے ووٹ کے درمیان کوئی تعلق تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں