حسان نیازی

حسان نیازی کی گرفتاری: عدالت نے مقدمہ کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کردی

کراچی(گلف آن لائن ) سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن حسان نیازی کی سندھ پولیس کی جانب سے گرفتاری کے معاملے پر مقدمہ کالعدم قرار دینے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی ہے۔جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کی سندھ پولیس کی جانب سے گرفتاری کے معاملے پر ان کے والد حفیظ اللہ نیازی کی مقدمہ کالعدم قرار دینے کے لئے درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ حسان نیازی کو متعلقہ عدالت نے کیس سے ڈسچارج کردیا ہے۔جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ پولیس کے خلاف حبس بے جا کی نئی درخواست دی جاسکتی ہے۔پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے حسان نیازی کو مقدمے سے ڈسچارج کیا ہے، ان کے خلاف مقدمہ اب بھی برقرار رہے، مقدمے سے ڈسچارج کے باوجود حسان نیازی کو رہا نہیں کیا۔عدالت نے کہا کہ درخواست ناقابل سماعت ہے، واپس لے لیں یا پھر مسترد کردیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں