سونے کی قیمت

پاکستان میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

کراچی(گلف آن لائن) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں100 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت2 لاکھ 8 ہزار روپے ہوگئی ہے۔دس گرام سونے کا بھاؤ 85 روپے بڑھ کرایک لاکھ 78 ہزار326 روپے ہو گیا ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت 4 ڈالر اضافے سے 1971 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں