شی جن پھنگ

چین، چینی صدر کے سوشلسٹ نظریے پر عمل جاری رہے گا

بیجنگ (گلف آن لائن) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل شی جن پھنگ کے سوشلسٹ نظریے کے اجتماعی مطالعہ کا اہتمام کیا ۔ پارٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پوری پارٹی کو نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے بارے میں فکر کا گہرائی سے مطالعہ کرنا چاہیے اور اس پر عمل درآمد کرنا چاہیے تاکہ ترقی کی ایک مضبوط نظریاتی بنیاد رکھی جا سکے ، اس ضمن میں یہ اجلاس ایک مثالی کردار ادا کرے گا۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق

شی جن پھنگ نے شرکاء کے خیالات سننے کے بعد اپنے خطاب میں واضح کیا کہ نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظریے کا مطالعہ اور اس پر عمل درآمد ، نئے عہد میں نئے سفر کے لیے بنیادی ضرورت ہے ۔ پیچیدہ بین الاقوامی اور ملکی صورتحال، اصلاحات ، ترقی اور استحکام کے مشن کی تکمیل ، اور مختلف غیر یقینی اور غیر متوقع خطرات اور چیلنجوں کے تناظر میں سی پی سی کے اراکین ، مختلف سطحوں کے اہل کاروں کا چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظریے کا گہرائی سے مطالعہ لازم ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں