میزان بینک

میزان بینک نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کے تحت 1.5ارب ڈالر کے ڈپازٹ کا سنگِ میل عبورکرلیا

کراچی(گلف آن لائن)ملک کے سب بڑے اسلامی بینک میزان بینک نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کے تحت ڈپازٹ کی مد میں 1.5ارب ڈالر کا سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان بھر کے مختلف بینکوں کے تعاون سے روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کا آغاز کیا تھاجس کا مقصد بینکنگ اور سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو بینکاری کے جدید حل پیش کرنے تھے ۔

ستمبر 2020میںروشن ڈیجیٹل اکائونٹ کے آغاز کے بعد سے ، میزان بینک اس اقدام کو سپورٹ فراہم کرنے کیلئے بھر پور کردار ادا کررہا ہے جس کا مقصد مالیاتی شمولیت کو فروغ دینا اور ملک کی مجموعی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانا ہے۔144ممالک سے 88,000سے زائد اکائونٹس اور 25فیصد سے زائد مارکیٹ شیئر کے ساتھ بینک کا ریکارڈ ذپازٹ انفلوز صنعت کے ٹاپ پرفارمرکے طور پر بینک کی پوزیشن کی تصدیق کرتا ہے۔

اس موقع پر میزان بینک کے گروپ ہیڈ ریٹیل بینکنگ، کمرشل، ایس ایم ای اور ایگری فنانس جناب اعجاز فاروق نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ِ ملک مقیم پاکستانیوں کی شریعہ کے مطابق بینکنگ ضروریات کو پورا کرنے والے سب سے بڑے اسلامی بینک کے طور پرمیزان بینک ثابت قدم ہے۔روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کے اقدام کی حمایت اور ملک میں غیر ملکی کرنسی کی آمد کو راغب کرنے میں آج 1.5ارب ڈالر ڈپازٹ انفلوز کو عبور کرنے پر ہم اپنے بیرونِ ملک صارفین کی مسلسل سپورٹ اور ہماری خدمات پر بھروسہ پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں