رانا ثنا اللہ خان

وہ فیصلہ نافذ کرایا جارہا ہے جو ہوا ہی نہیں، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ اس فیصلے کو نافذ کروانے کی کوشش کر رہا ہے جو ہوا ہی نہیں، وہ درخواست تو 7 رکنی بینچ نے چار تین سے خارج کر دی تھی۔ایک انٹرویومیں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ تین ججوں نے پنجاب اسمبلی کے کچھ ارکان کے ووٹ نہ گننے کا فیصلہ کیا تو اسے آئین کو پھر سے لکھنے کے مترادف قرار دیا۔

پی ٹی آئی سے مذاکرات کے سوال پر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی بات کرنے کیلئے بالکل تیار نہیں، اگر عمران خان ہمارے ساتھ بیٹھنے پر تیار بھی ہوگئے تو کسی بات پر متفق نہیں ہوں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر وہ سنجیدہ ہیں تو فون اٹھائیں اور وزیراعظم کو فون کر کے مذاکرات کا کہیں، جب انہوں نے 126 دن کا دھرنا دیا اور مغلظات بکیں اس کے بعد بھی نواز شریف نے انہیں فون کر کے مذاکرات کی دعوت دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں