اسلام آباد(گلف آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی بحران کا سامنا ہے ، مزید بگڑے برداشت نہیں کرسکتے ، الیکشن کی طرف جانے دیں پوری قوم سپریم کورٹ کے فیصلے کیساتھ کھڑی ہے۔
منگل کے رو ز سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پوری امید ہے کہ شہباز شریف فیصلے پر عملدرآمد کرائیں گے ، آئین میں لکھا ہے کہ 90دن میں الیکشن ہونے ہیں حکومت الیکشن سے بھاگنے کی طریقے ڈھونڈ رہی ہے ، ملک میں ایک حالت میں الیکشن نہیں کرسکتے جب مارشل لا ہو ، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق حاصل ہے ، آپ ہمارے ساتھ بیٹھیںح اور قومی الیکشن کی بات کریں۔