لاہور( گلف آن لائن ) تحریک انصاف کے بانی رکن امیدوار حلقہ پی پی 160 ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ ملک کی تمام جماعتوں کو عدالتی فیصلہ ماننا چاہئے، سیا سی جماعتوں کے قا ئد ین قانون و آئین کی پاسداری نہیں کرینگے تو ملک میں عدم استحکام مزید بڑھے گا،الیکشن پر اتفاق رائے پیدا نہ کرنے کے مستقبل میں جمہوریت پر خطرناک نتائج آسکتے ہیں۔
اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کی حیثیت، سپریم ہے تمام جماعتوں کو سپریم کورٹ کا فیصلہ ماننا چاہئے ورنہ شدید آئینی بحران پیدا ہو گا جو 2007 کی ایمرجنسی کا ری پلے ہوگا،معاشی اور داخلہ صورت حال اس شدید عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے گزشتہ کئی ماہ سے جاری ابتر سیاسی صورت حال کو بدلنے کے لئے ابتک کوئی کردار ادا نہیں کیا ہے حتی کہ عدالت عظمی کے چیف جسٹس کے مشورے تک کو بھی اہمیت نہیں دی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے الیکشن پر اتفاق رائے پیدا کرنا تو در کنار مکالمے تک کا بھی آغاز نہیں کیا گیا جس کے مستقبل میں جمہوریت پر خطرناک نتائج آسکتے ہیں۔