ڈاکٹر عارف علوی

صدر مملکت کا جلگئی سیکٹر ، کیچ کراس بارڈر حملے اورمیر علی کے شہداء کے ورثاء سے فون پر اظہار تعزیت

اسلام آباد (گلف آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یکم اپریل کے جلگئی سیکٹر ، کیچ کراس بارڈر حملے کے شہداء کے ورثاء سے فون پر اظہار تعزیت کی۔

انہوں نے نائیک شیر محمد، سپاہی عرفان اللہ اور لانس نائیک اصغر علی کے ورثاء سے اظہار افسوس کیا۔صدر مملکت نے 31 مارچ کو میر علی میں شہید ہونے والے سپاہی ارشاد اللہ کے لواحقین سے بھی فون پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے شہداء پر فخر کرتی ہے۔ انہوں نے شہداء کو وطن کیلئے عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا۔صدر مملکت نے شہداء کے ورثاء سے اظہار ہمدردی کیا، صبر جمیل کی دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں