جسٹن ٹروڈو

جسٹن ٹروڈو کا مسجد اقصی میں پرتشدد اسرائیلی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار

ٹورنٹو (گلف آن لائن)کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی مسجدِ اقصی میں اسرائیل کی پرتشدد کارروائی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے مقدس مقام کے نواح میں ہونے والے تشدد پر تشویش ظاہر کی ہے۔ اسرائیل کو اپنے موقف میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے بتایاکہ قریبی دوست ہونے کے ناطے ہمیں اسرائیلی حکومت کی اپنائی گئی روش پر گہری تشویش ہے۔اس وقت اسرائیل میں جو کچھ ہو رہا ہے، اس پر ہمیں انتہائی افسوس ہے۔

وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکومت کی اشتعال انگیز بیان بازی پر بہت تشویش ہے۔ کینیڈا تل ابیب میں کی جانے والی عدالتی اصلاحات سے متعلق بھی فکرمند ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں