سالگرہ

شاہین آفریدی نے اپنی سالگرہ سسرال میں منائی

لاہور ( گلف آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی 23برس کے ہو گئے ۔شاہین شاہ آفریدی نے اپنے سسر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سمیت اہل خانہ کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا۔

شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سالگرہ کی تصاویر بھی جاری کیں جس میں وہ اپنے داماد شاہین آفریدی کو کیک کھلا رہے ہیں۔اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے لکھا کہ سالگرہ مبارک، خوش رہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں