سدھیر نائیک

سابق بھارتی کرکٹر سدھیر نائیک چل بسے

ممبئی (گلف آن لائن) بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سدھیر نائیک 78 برس کی عمر میں چل بسے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سدھیر نائیک ممبئی کے ہسپتال میں زیرِ علاج تھے، کچھ دن پہلے وہ گھر میں گرنے کے باعث زخمی ہوئے تھے اور ان کے سر پر معمولی چوٹ آئی تھی۔رپورٹس کے مطابق سدھیر نائیک کی موت ہسپتال میں ہوئی۔

سدھیر نائیک نے 70کی دہائی میں بھارت کی جانب سے 3ٹیسٹ اور 2ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے، اس کے علاوہ انہوں نے 85فرسٹ کلاس میچز میں 35.29کی اوسط سے 4ہزار 376رنز بنائے۔وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں ممبئی کے سابق کوچ بھی تھے، اس کے علاوہ سدھیر نے ممبئی کے وانکھڈے سٹیڈیم میں چیف کیوریٹر کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں۔

سدھیر کے انتقال پر بھارتی کرکٹ بورڈ، موجودہ اور سابق کھلاڑیوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل رائونڈر سلیم درانی بھی انتقال کر گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں