فیصل کریم کنڈی

ڈاکٹر عارف علوی پارلیمنٹ کو آئین سازی کا سبق پڑھانے سے گریز کریں، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (گلف آن لائن) وزیر مملکت اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی پارلیمنٹ کو آئین سازی کا سبق پڑھانے سے گریز کریں۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ عمران رجیم کے دوران ڈاکٹر علوی بغیر پڑھے آرڈیننس پر انگوٹھے لگاتے رہے۔

انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر عارف علوی نے عدم اعتماد کی تحریک کے ہوتے ہوئے اسمبلی تحلیل کرکے آئین سے انحراف کیا۔ انہوںنے کہاکہ قانون سازی پارلیمنٹ کا اختیار ہے ڈاکٹر علوی پارلیمنٹ کے اختیارات کو چیلنج کرنے کی کوشش نہ کرے ۔ انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر عارف علوی نے ثابت کیا ہے کہ وہ ٹائیگر فورس کے نائب کپتان ہیں، از خود نوٹس کے حوالے سے عدلیہ کی تقسیم نوشتہ دیوار کی طرح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں