آغا علی

گھر میں کوئی نوکر نہیں، سب کام ہم خود کرتے ہیں، آغا علی کا انکشاف

کراچی (گلف آن لائن)پاکستانی معروف فنکار جوڑی، گلوکار و اداکار آغا علی اور اداکارہ حنا الطاف نے انکشاف کیا ہے کہ وہ دونوں اپنے گھر کے سوفیصد کام خود کرتے ہیں۔آغا علی اور حنا الطاف نے گزشتہ دنوں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، اس دوران آغا علی اور حنا الطاف کی دلچسپ گفتگو کی چند مختصر ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

شو کے دوران بات کرتے ہوئے آغا علی اور حنا الطاف نے اپنے گھریلو کام کاج سے متعلق انکشاف کیا کہ ان کے گھر میں کوئی نوکر نہیں ہے، وہ دونوں اپنے گھر کے 100فیصد کام خود کرتے ہیں۔آغا علی نے بتایا کہ سحری، افطاری اور کچن کا 90فیصد کام وہ کرتے ہیں جبکہ باقی صفائی ستھرائی حنا کرتی ہیں۔

آغا اور حنا نے بتایا کہ وہ ہفتہ بھر انتہائی مصروف رہتے ہیں، اتوار کو دونوں مل کر کپڑے دھو لیتے ہیں اور دیگر کام کاج کر لیتے ہیں، ان کے لیے گھر میں کام کرنے کے لیے آنے والوں کو اپنا وقت دینا یا ایک وقت میں ان کے ساتھ گھر میں موجود ہونا بہت مشکل کام ہے۔شو کے دوران حنا الطاف نے عیدی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ انہیں اپنے سسرال سے عیدی آنے کا انتظار رہتا ہے کیوں کہ انہیں اپنے سسرال سے بہت زیادہ عیدی ملتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں