وہاب ریاض

صحت مند معاشرے میں کھیلوں کا اہم کردار ہے’ وہاب ریاض

لاہور ( گلف آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے میں کھیلوں کا اہم کردار ہے۔رمضان اسپورٹس سیریز 2023 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کہا کہ قومی کھیل ہاکی کی بحالی کے لیے چمپئن شپ کا آغاز کیا گیا ہے۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ہاکی چمپئن شپ نئے کھلاڑیوں کو لانے کا باعث بنے گی۔انہوں نے بتایا کہ رمضان المبارک اسپورٹس سیریز 2023 اسپانسرڈ ہے، سیریز کے لئے خزانہ سے رقم خرچ نہیں کی جارہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں