کراچی (گلف آن لائن)آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کا ایک اور اعزاز، ہالی وڈ سیریز اسٹار وارز کی نئی فلم کی ہدایتکاری کرنے والی پہلی خاتون ڈائریکٹر بن گئیں۔شرمین عبید چنائے کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اسٹار وارز سیریز کی نئی فلم میں ہدایتکاری کے فرائض انجام دیں گی۔
وہ اسٹار وار سیریز کی کسی فلم کی ہدایتکاری کرنے والی پہلی خاتون ہوں گی۔ اس بات کی تصدیق اسٹار وارز سیریز بنانے والی کمپنی لوکاس فلم کی صدر کیتھلین کینیڈی نے جمعے کو لندن میں کیا۔اسٹار وارز کی اس نئی فلم کا نام اب تک فائنل نہیں کیا گیا ہے۔اس حوالے سے اپنے بیان میں شرمین عبید نے کہا کہ وہ اسٹار وارز کی فلم کی ہدایتکاری کے حوالے سے کافی پر جوش ہیں۔