بلاول بھٹوزرداری

10اپریل پاکستان میں ہمیشہ تاریخی حیثیت کا حامل رہا ہے،بلاول بھٹوزرداری

کراچی(گلف آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 10 اپریل پاکستان میں ہمیشہ سے تاریخی حیثیت کا حامل رہا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 10 اپریل کے حوالے سے پاکستان میں ہونے والے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 10 اپریل پاکستان میں ہمیشہ سے تاریخی حیثیت کا حامل رہا ہے۔

بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ 10 اپریل 1973 کو ہمیں ملک کا آئین ملا۔ 10 اپریل 1986 کو لاہور میں شہید بینظیر بھٹو کا تاریخی استقبال ہوا۔پی پی چیئرمین نے مزید لکھا کہ 10 اپریل 2022 کے دن ہی ملک کی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی اور 10 اپریل کو ہی ایک سلیکٹڈ ریجکٹڈ ہو کر پارلیمان سے نکالا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں