فلسطینی نوجوان شہید

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری، 15 سالہ فلسطینی نوجوان شہید

مقبوضہ مغربی کنارہ(گلف آن لائن )صہیونی ریاست اسرائیل نے ایک بار پھر بدترین ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 سالہ فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق فلسطینی حکام کے حوالے سے بتایا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جیریکو کے قریب عقبت جابر پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فورسز نے ایک 15 سالہ فلسطینی لڑکے کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔

فلسطینی حکام نے بتایا کہ علاقے میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے تشدد کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد فیاض بلہان کو سر، سینے اور پیٹ میں گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔

علاوہ ازیں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 2 افراد مزید زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے جیریکو کے ایک ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں