مریم نواز

مریم نواز فیملی کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئیں

جدہ ( گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز اپنی فیملی کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئیں۔ذرائع کے مطابق مریم نواز لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سعودی ایئر لائن ایس وی 739سے رات گئے جدہ روانہ ہوئیں، انکے ہمراہ شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر ، بیٹے جنید صفدر،بہو عائشہ سیف،داماد راحیل ، بیٹیاں مہرالنسا اور ماہ نور صفدر بھی ہمراہ تھیں ۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر عدنان، چوہدری منیر، شیخ آصف اور مرزا جاوید بھی مریم نواز کے ہمراہ روانہ ہوئے ۔

(ن) لیگی رہنما نے سعودی عرب روانگی سے قبل ایئرپورٹ سے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر تصویر بھی شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے اللہ حافظ تحریر کیا۔ذرائع کے مطابق جدہ ایئرپورٹ آمد پرحسن نواز نے بہن اور دیگر کا استقبال کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف خاندان رمضان المبارک کا آخری عشرہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں گزارے گا۔ نواز شریف لندن سے اگلے ایک دو دن میں سعودی عرب پہنچیں گے۔نوازشریف اور مریم نواز سعودی عرب میں شاہی خاندان کے خصوصی مہمان ہوں گے،وہ شاہی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ائیرپورٹ پرجدہ روانگی سے قبل مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اللہ حافظ لکھتے ہوئے پوسٹ شیئر کی ۔واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی فیملی پہلے سے ہی جدہ میں موجود ہے جبکہ شہبازشریف کے 26 رمضان کو سعودی عرب پہنچنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں