ممبئی (گلف آن لائن)سمانتھا پرابھو آج کل اپنی نئی فلم ‘شکنتلام’ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔انہوں نے ٹوئٹر پر سوال جواب کا سیشن منعقد کیا، ایک پرستار نے ان کی تصویر اپلوڈ کی جس میں وہ عینک لگائی ہوئی ہیں۔مداح نے کہا کہ آپ کا یہ نوجوانی جیسا انداز بیحد پیارا ہے، کیا آپ کچھ دیر تک اسے اپنائے رکھ سکتی ہیں؟پرستار کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے سمانتھا نے کہا کہ عینک میری نئی پکی دوست ہے۔ان کے کہنے کا مطلب تھا کہ وہ کچھ عرصے تک عینک کے ساتھ ہی نظر آئیں گی۔
چند روز قبل اداکارہ کی عینک لگائے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔واضح رہے کہ پچھلے سال سمانتھا نے بتایا تھا کہ انہیں تیز روشنی سے آنکھوں میں تکلیف ہوتی ہے، اس لیے وہ چشمہ لگاتی ہیں۔