شروتی ہاسن

مجھے برف میں رقص کرنا پسند نہیں، یہ بہت مشکل ہوتا ہے، شروتی ہاسن

ممبئی (گلف آن لائن)شروتی ہاسن نے فلمسازوں سے درخواست کی ہے کہ اداکاراؤں سے برف میں رقص نہ کروایا جائے۔انہوں نے ‘والٹئر ویرایا’ کے گیت ‘سری دیوی چرن جیوی’ کیلئے برف پوش پہاڑ پر رقص کیا تھا۔حال ہی میں شروتی نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ برف میں رقص کرنا بہت مشکل تھا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے برف میں رقص کرنا پسند نہیں، یہ بہت مشکل ہوتا ہے، ہیرو تو جیکٹ پہن سکتا ہے، ہمیں نہ جیکٹ پہننے دی جاتی ہے نا کوٹ یا شال۔شروتی کا کہنا تھا کہ اداکارائیں برف میں صرف بلاؤز اور ساڑھی پہنی ہوتی ہیں، میں فلمسازوں سے درخواست کروں گی کہ یہ سلسلہ بند کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں