خادم حسین

آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر سے ڈالر کا بحران ،صنعتی شعبہ متاثر ہورہا ہے’خادم حسین

لاہور( گلف آن لائن)پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر سے ملک میں ڈالر کا بحران ہے اور ڈالر مزید مہنگا ہوکراوپن مارکیٹ میں 295ردپے ہوگیا ہے،انٹرنیٹ بینک میںڈالر1.34روپے مزید مہنگا ہوکر288.43روپے کی تاریخی بلندی پر پہنچ گیا ۔

ڈالر مہنگا ہونے سے حکومتی بیرونی قرضوں میں بھی اربوں ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے جبکہ صنعتی درآمدی خام مال مہنگا ہونے سے صنعتی شعبہ بحران کا شکار ہے اورصنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے صنعتی شعبہ متاثر اور اشیاء مہنگی ہونے سے ملک میں ہوشربا مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خادم حسین نے کہا کہ حکومت معاشی استحکام کیلئے بارڈر ٹریڈ سہولیات میں اضافہ کرے تاکہ ہمسائیہ ملکوں سے تجارت میں اضافہ سے ملک میں معاشی استحکام آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں