درآمدات و برآمدات

چین کی درآمدات و برآمدات کے حجم میں 4.8 فیصد اضافہ

بیجنگ(گلف آن لائن) چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے حکام نے بتایا کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کی درآمدات اور برآمدات میں سال بہ سال 4.8 فیصد اضافہ ہوا اور درآمدات اور برآمدات میں ماہ بہ ماہ بہتری کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

جمعرات کے روز چینی میڈیا کے مطابق چین کے کسٹمز کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کی درآمدات اور برآمدات کی مجموعی مالیت 9.89 ٹریلین یوآن رہی جو سال بہ سال 4.8 فیصد اضافہ ہے جس میں برآمدات کی مالیت 5.65 ٹریلین یوآن رہی جس میں سال بہ سال 8.4 فیصد اضافہ ہوا۔ درآمدات کی مالیت 4.24 ٹریلین یوآن رہیں جو سال بہ سال 0.2 فیصد اضافہ ہے۔ کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق پہلی سہ ماہی میں آسیان چین کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا۔

آسیان کے ساتھ 1.56 ٹریلین یوآن کی درآمد ات اور برآمدات ہوئی، جو سال بہ سال 16.1 فیصد کا اضافہ ہے اور یہ مالیت چین کی مجموعی غیر ملکی تجارتی حجم کا 15.8 فیصد بنتا ہے۔ یورپی یونین، امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ درآمدات اور برآمدات کا حجم بالترتیب 1.34 ٹریلین یوآن، 1.11 ٹریلین یوآن، 546.41 ارب یوآن اور 528.46 ارب یوآن رہا۔

پہلی سہ ماہی میں ”بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو” سے وابستہ ممالک کے ساتھ چین کی درآمدات اور برآمدات کی مجموعی مالیت 3.43 ٹریلین یوآن رہی جو سال بہ سال 16.8 فیصد کا اضافہ ہے۔جبکہ دیگر 14 آر سی ای پی رکن ممالک کے ساتھ چین کی درآمدات و برآمدات کی مجموعی مالیت 3.08 ٹریلین یوآن رہی جو سال بہ سال 7.3 فیصد کا اضافہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں