مسرت جمشید چیمہ

قابض ٹولہ ملک کو دانستہ طور پر لاقانونیت کی طرف دھکیل رہا ہے ‘ مسرت جمشید چیمہ

لاہور( گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت شدید آئینی بحران ہے اور قابض ٹولہ ملک کو دانستہ طور پر لاقانونیت کی طرف دھکیل رہا ہے ،اس ملک کو بچانے کا فوری اور واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں لیکن چوروں ڈاکوئوں اور لٹیروں کی ایسوسی ایشن اس سے انکاری ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما اور کارکنان ملک میں بنیادی انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں تو انہیں سزا کے طور پر اغواء کر لیا جاتا ہے ، جمہوری معاشرے میں اس طرح کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے ،پوری قوم کا متفقہ مطالبہ ہے کہ یہ سلسلہ اب رکنا چاہیے اور ان کے بنیادی انسانی حقوق بحال ہونے چاہئیں۔مسرت جمشید چیمہ نے کہ پی ڈی ایم ٹولے کی مقبولیت کا نہیں بلکہ کرپشن کا طوطی بول رہا ہے ،ان کی کوشش ہے اقتدار میں جتنے بھی گھنٹے مل جائیں ملکی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے نوچ لیں اور اس کے لئے یہ ” اوور ٹائم ” لگا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں