لاہور (گلف آن لائن) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام سالانہ امتحان منعقدہ جنوری 2023میں انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کا بی ایس سی (آنرز) میڈیکل لیب ٹیکنالوجی کا رزلٹ 100 فیصد رہا اور امتحان میں شامل تمام طلبہ نے امتحان پاس کر کے میدان مار لیا۔ ڈین انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے بتایا کہ انسٹیٹیوٹ میں میڈیکل ایجوکیشن کو پروموٹ کرنے پر بھر پور توجہ دی جارہی ہے اور فیکلٹی ممبر ز پیشاورانہ لگن کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے امتحان پاس کرنے والے تمام طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی ادارے کے طلبہ اور اساتذہ محنت کا یہ سفر جاری رکھیں گے اور ادارہ کا نام روشن ہوگا۔
دریں اثنا، چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ آئی پی ایچ لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد مقبول نے بی ایس سی (آنر ز) میڈیکل لیب ٹیکنالوجی کے سالانہ امتحانات میں انسٹیٹیوٹ کا رزلٹ 100 آنے پر اطمنان اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈین پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر، فیکلٹی ممبرز اور طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے اس شاندار کامیابی کو اساتذہ اور طلبہ کی شبانہ روز محنت کا ثمر قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ آئی پی ایچ آیندہ بھی اپنا منفرد عزاز برقرار رکھے گا اور دیگر شعبوں میں بھی شاندار کامیابی ہمارے قدم چومے گی۔