معاونین کی ملاقات

سعودی وزیرخارجہ سے بائیڈن کے دواعلی معاونین کی ملاقات،یمن بحران پربات چیت

جدہ(گلف آن لائن)سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جدہ میں بائیڈن انتظامیہ کے دو سینیر عہدے داروں نے ملاقات کی ہے اوران سے یمن میں جاری بحران کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پرتبادلہ خیال کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے ایک ٹویٹ میں ہے کہ شہزادہ فیصل سے امریکا کی قومی سلامتی کونسل کے مشرق اوسط اور شمالی افریقا کے رابطہ کار بریٹ میکگرک نے ملاقات کی ہے۔

انھوں نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کومزید بڑھانے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا ہے۔اس ملاقات میں امریکا میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر اور امریکی صدر کے خصوصی رابطہ کار آموس ہوچسٹائن بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں