آصف زرداری

مارشل لا کی بات پرباجوہ سے کہا آپ ملک چلائیں ہم کھیتی باڑی کرلیں گے، آصف زرداری

اسلام آباد( گلف آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی( پی پی پی) کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مارشل لا لگانے کے اشارے دئیے تھے۔

آصف علی زرداری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے قبل جنرل باوجوہ سے ملاقات کے دوران ان کی باڈی لینگویج سے مارشل لا لگانے کے اشارے ملے۔ جنرل باوجوہ نے کہا تھا کہ میں 5 منٹ میں مارشل لا لگا سکتا ہوں تو انہیں جواب دیا کہ بسم اللہ کریں آپ ملک چلائیں اور ہمیں کھیتی باڑی کرنے دیں۔

پی پی پی کے شریک چئیرمین نے مزید کہا کہ جنرل باجوہ نے ہمیں بلا کر کہا کہ میں عمران خان کو کہوں گا وہ ابھی مستعفی ہو جائے گا آپ الیکشن میں جائیں۔ اس پر میں نے اور مولانا فضل الرحمٰن نے انکار کردیا۔ پتہ تھا یہ 2035 تک رہنے کا پلان بنا چکے ہیں اپنا چیف لا کر جو کہ تھرڈ تھا یا فورتھ تھا۔ اس پلان کو ناکام بنانے کے لیے ہم تحریک عدم اعتماد لے کر آئے۔
انہوں نے کہا کہ ڈائیلاگ ہونا چاہیے۔ اس سلسلے میں پہلے اپنے اتحادیوں سے بات کریں گے۔ ہمیں الیکشن پراعتراض نہیں تاریخ سے مسئلہ ہے۔ ابھی حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ آئی ایم ایف کا قرضہ آنا ہے۔ ہمیں کچھ وقت چاہیے۔ الیکشن اکتوبر سے آگے لے جانا ممکن نہیں ہو گا۔ ساری جماعتیں بیٹھ کر طے کریں۔الیکشن ایک دن ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں