خصوصی تحفہ

بابرکو 100ٹی ٹونٹی میچز اور شاداب کو 100وکٹیں مکمل کرنے پر پی سی بی کی جانب سے خصوصی تحفہ

لاہور (گلف آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو 100 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز اور شاداب خان کو 100 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل وکٹیں مکمل کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے خصوصی تحفہ دیا گیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی سنچری مکمل کی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹونٹی میچ بابر اعظم کا 100 واں انٹرنیشنل میچ تھا، بابر اعظم ٹی ٹونٹی میچز کی سنچری کرنے والے تیسرے پاکستانی ہیں۔اس کے علاوہ گزشتہ دنوں ہی افغانستان کے خلاف سیریز میں شاداب خان نے 100 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کیا۔ وہ یہ کارنامہ سر انجام دینے والے پہلے پاکستانی بولر ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور شاداب خان کو ان کے اعزاز کے اعتراف میں قومی ٹیم کی خصوصی جرسی کا تحفہ دیا گیا۔نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے بابر اعظم اور قومی ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل نے شاداب خان کو خصوصی 100 نمبر والی جرسی پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں