عماد

”عماد کو اوور دو ”قذافی اسٹیڈیم شائقین کرکٹ کے نعروں سے گونج اٹھا

لاہور (گلف آن لائن) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شائقین کرکٹ نے آل رائونڈر عماد وسیم کے حق میں نعرے لگادیئے۔سماجی رابطے کی سائٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لاہور میں کھیلے جارہے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شائقین کرکٹ بائونڈری لائن پر کھڑے عماد وسیم کو اوور دینے کے حق میں نعرے لگارہے ہیں۔جس کے جواب میں آل رائونڈر نے مداحوں کا جواب دیتے ہوئے ہاتھ لہرایا اور ہاتھ جوڑ لیے۔

کئی عرصے بعد قومی ٹیم میں واپسی کرنے والے عماد وسیم نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا تاہم اِن سے محض ایک اوور کروایا گیا جس میں عماد نے 2 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بیٹنگ میں 13 گیندوں پر 16 رنز بنائے تھے۔پاکستان نے پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں کیویز کو آئوٹ کلاس کرتے ہوئے 88رنز سے کامیابی سمیٹی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں