چارجنگ پلیٹ فارم

مسجد حرام میں موبائل فون کے لیے چارجنگ پلیٹ فارم کا افتتاح

مکہ مکرمہ(گلف آن لائن)صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے جنرل صدر الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس نیضیوف الرحمان اور اعتکاف میں بیٹھنے والوں کی خدمت کے طور پر موبائل ڈیوائسز کو چارج کرنے کے لیے موبائل چارجنگ پلیٹ فارم کا افتتاح کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق خانہ کعبہ کے غلاف اور انجینئرنگ، تکنیکی اور آپریشنل امور کے لیے شاہ عبدالعزیز کمپلیکس کے اسسٹنٹ انجینیر سلطان بن عاطی القرشی نے وضاحت کی کہ یہ پلیٹ فارم ایل ای ڈی اسکرین سے لیس ایک فکس چارجنگ پلیٹ فارم ہے۔اسکرین پر چارجرز کے استعمال کا طریقہ دکھایا جاتا ہے اور اس میں تین کیبلز سے لیس متعدد موبائل چارجرز ہیں جو تمام سمارٹ ڈیوائسز کو فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی کے ساتھ چارج کرنے میں معاونت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں