میٹ ہینری

پانچ میچز کی سیریز ہے ، کم بیک ضرور کریں گے’ میٹ ہینری

لاہور (گلف آن لائن) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر میٹ ہینری نے کہا ہے کہ سیریز کا آغاز اچھا نہیں ہوا، 5میچز کی سیریز ہے، کم بیک ضرور کریں گے۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنڈیشنز سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں، پہلے میچ سے بہت کچھ اندازہ ہوا۔ہمیں اندازہ تھا کہ پاکستان میں کس طرح کے چیلنج کا سامنا ہو گا، امید ہے پہلے میچ سے جو سیکھا اسے اگلے میچز میں اپلائی کریں گے، وقفے وقفے سے اچھی بولنگ کی مگر ہمیں غلطیوں پر مزید قابو پانا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی میں ہمیشہ آپ کا کنٹرول نہیں رہتا، اہم ہے کہ ہم مثبت رہیں، یہاں کھیل کر جو نوجوانوں کو تجربہ حاصل ہو گا وہ کافی مفید ہو گا، ہیٹ ٹرک کرنا ہمیشہ اہم ہے، افسوس ایسا سنگ میل شکست میں حاصل ہوا۔ان کا کہنا ہے کہ ٹاپ بولرز کے گروپ میں شمار ہونا میرے لیے کافی اسپیشل ہے، لاہور کا کرائوڈ بہت زبردست رہا، ہم اپنا قیام انجوائے کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں