جھڑپیں

سوڈان : پیرا ملٹری فورس کی آرمی سے جھڑپیں 56 افراد ہلاک

سوڈان (گلف آن لائن)سوڈان میں پیرا ملٹری فورس کی جانب سے بغاوت کی کوشش کے بعد سے مختلف شہروں میں فوج کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں جس کے نتیجے میں 56 افراد ہلاک ہوگئے، سوڈان نیم فوجی دستوں نے کہا کہ وہ صدارتی مقام کے ساتھ ساتھ خرطوم کے ہوائی اڈے کے کنٹرول میں ہیں۔

تاہم فوج کی طرف سے ان دعوؤں کی تردید کی گئی ہے جہاں سویلین رہنماؤں نے سوڈان کے مکمل خاتمے کو روکنے کے لیے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوڈان کی پیرا ملٹری فورس کے سربراہ محمد حمدان دگالو نے دعویٰ کیا ہے کہ خرطوم کے بیشتر سرکاری مقامات پر ان کے گروپ نے قبضہ کرلیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے سیکریٹری انٹونی بلنکن کے کہا کہ وہ اس معاملے پر گہری تشیوش میں ہیں اور دونوں فریقین پر زور دیا کہ فوری طور پر تشدد ختم کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جھڑپوں اور بم دھماکوں کی وجہ سے 56 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 590 سے زائد افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں